ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال بھی بی جے پی کے منصوبے کاحصہ بنے، دہلی کے ’سیکولر‘وزیراعلیٰ نے دفعہ370 ہٹانے کی حمایت کی

کجریوال بھی بی جے پی کے منصوبے کاحصہ بنے، دہلی کے ’سیکولر‘وزیراعلیٰ نے دفعہ370 ہٹانے کی حمایت کی

Mon, 05 Aug 2019 23:16:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 05 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مسلمانوں کاووٹ لے کراقتدارحاصل کرنے والے کجریوال بھی بھگوائیوں کے منصوبے کاحصہ بن رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کو لے کر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔اب ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت کے اس فیصلے کے بعد جموں و کشمیر میں امن بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں پر زور دیا جائے گا۔۔ بتا دیں کہ پیر کو وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کو ہٹانے کو لے کر پیشکش کی تھی۔جس پر بعد میں صدر کی طرف سے مہر لگا دی گئی تھی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے دو دیگر بل بھی ایوان میں پیش کئے۔اس سے پہلے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ریاست سے دفعہ 370 ختم کئے جانے کی مخالفت کی اور کہاکہ آج کا دن ہندوستانی جمہوریت کا سیاہ دن ہے۔آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کا حکومت ہند کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی ہے۔جموں و کشمیر میں ہندوستان آپریشن فورس بن جائے گا۔ آرٹیکل 370 پر اٹھایا گیا قدم برصغیر کے لئے تباہ کن نتائج لے کر آئے گا، وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو خوفزدہ کر کے اس علاقے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ہندوستان کشمیر کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ادھر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے ریاست سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پر کہا حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔یہ بھروسے پر پوری طرح دھوکہ ہے۔وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ آج کا دن کافی شاندار دن ہے۔بالآخر جموں و کشمیر کو ہندوستان میں مکمل طور پر شامل کئے جانے کی شیاما پرساد مکھرجی سمیت ہزاروں شہیدوں کی خواہشات کا احترام ہوا۔جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے ہٹائے جانے کے اعلان کے بعد شیو سینا نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ پی ایم پورے ہندوستان کا خواب پورا کریں گے۔


Share: